ذہنی امراض میں مبتلا افراد معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،قاسم سوری

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا کہ عوم کو صحت کی بہتر سہو لیات کی فراہمی مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیحا ت میں شا مل ہے اور اس سلسلے میں خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس مقصدکے حصول کے لیے خصوصی ٹا سک فورس تشکیل دی گئی ہے ، ڈپر یشن اور ذہنی امرا ض میں مبتلا افراد معاشرے کی خصوصی تو جہ کے مستحق ہو تے ہیں ۔ وہ منگل کو انٹر نیشنل اسلا می یو نیورسٹی کے شعبہ سا ئیکا لو جی کے زیر اہتما م ذہنی امر اض کے قا نو ن اور انسانی حقوق پر ہو نے والے ڈپلو مہ کو رس کے شرکا ءسے گفتگو کر رہے تھے جنہوںنے انٹر نیشل اسلا مک یو نیورسٹی کے وائس پر یذیڈنٹ اور سا ئیکا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر طا ہر خلیلی کی سر برا ہی میں منگل کے روز پا رلیمنٹ ہا وس میں ڈپٹی سپیکر سے ملا قات کی۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ڈپر یشن اور ذہنی امراض کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس مر ض کے بڑھنے کی کئی وجو ہا ت ہیں جن میں معا شر تی نا انصافیاں،تشدد اور دہشتگردی سر فہر ست ہیں۔ انہو ں نے انٹر نیشنل اسلا مک یو نیورسٹی کی طرف سے ذہنی صحت اور انسانی حقوق سے متعلق خصوصی ڈ پلو مہ کو رس کے اجر اءکو سر اہتے ہو ئے کہا کہ ذہنی صحت کے بارے میں آگا ہی سکو ل کی سطح پر ہو نی چا ہیے تا کہ بچوں کو ڈپر یشن کا شکا ر ہو نے سے بچا یا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ ذہنی امر اض کے معا لجین اور ما ہر ین خد مت خلق کا فریضہ سر انجا م دے رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ذہنی امر اض میں مبتلا افراد کو ان کے خاندان کے افراد تک نظر انداز کر دیتے ہیں تا ہم یہ افراد خصوصی توجہ اور پیا ر کے مستحق ہو تے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہما ری تھو ڑی سی توجہ اور پیا ر ان افراد کو معا شرے کا کا ر آمد شہری بنا سکتا ہے انہو ں نے ذہنی امرا ض کے شعبے میں کا م کر نے والے معا لجین پر زور دیا کہ وہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد پر بھر پو ر توجہ دیں ۔انہو ں نے شرکاءکوذہنی امر اض سے متعلق قوا نین بنا نے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ وہ ذہنی صحت کے لیے قوانین بنا نے کے لیے تحریری طور پر اپنی سفا رشات دیں۔ انہو ںنے کہا کہ ان کی سفارشات کو وزارت صحت کو بھیجا جا ئے گا تا کہ اس پر بل بنا کر قومی اسمبلی میںپیش کیا جا سکے۔انہو ں نے اس مو قع پر ذہنی امر اض پر قا بو پا نے کے لیے انصا ف صحت ۔پر و گرام کے پر یذیڈنٹ ڈا کٹر احسن نو ید کی کا وشوں کو بھی سراہا ۔اس مو قع پر انٹر نیشنل اسلا مک یو نیورسٹی کے وائس پر یذیڈنٹ اور سا ئیکا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے چیئر مین پر وفیسر ڈاکٹر طا ہر خلیلی نے ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ پہلی دفعہ ذہنی امراض کے مو ضو ع کو اتنی اہمیت دی گئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما رے پا س ما ہر ین مو جو د ہیں لیکن سر و سسز کا وہ معیا ر نہیں جو ہو نا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ ڈ پلو مہ کو رس معا شرے کے ان پسے ہو ئے افراد جن کو ان کا خاندان اور معا شرے تک چھو ڑ دیتے ہیں کی بحا لی کے لیے تر تیب دیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ڈ پر یشن کی وجہ سے خود کشی کے وا قعا ت میں اضا فہ ہو ا ہے ۔انہو ں نے خیبر پختو نخوا ہ حکو مت کی طرف سے اس مقصد کے لیے ٹا سک فورس کی تشکیل دینے کو خو ش آئند قرا ر دیتے ہو ئے اس امید کا اظہا ر کیا کہ اس کے بہتر نتا ئج حا صل ہو نگے ۔انہو ں نے کہا کہ 2001میں ذہنی صحت سے متعلق جا ری ہو نے والے آر ڈ یننس میں ترامیم کی ضرو رت ہے ۔انہو ں نے ذہنی صحت سے تعلق نئے قوانین بنا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*