دنیا کا پہلا بوئنگ 777 ایری زونا کے میوزیم کی زینت

ایری زونا(م ڈ)دنیا کے سب سے پہلے بوئنگ 777 طیارے کو 24 سال پورے ہونے پر ایری زونا کے میوزیم کی زینت بن گےا، مسافر بردار طیارہ بوئنگ 777 فضائی زندگی کے 24 سال کامیابی سے پورے کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگیا ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا کے سب سے پہلے بوئنگ 777 طیارے کو 24 سال پورے ہونے پر ایری زونا کے میوزیم میں رکھ دیا گیا۔مسافر بردار طیارہ بوئنگ 777 اپنی فضائی زندگی کے 24 سال کامیابی سے پورے کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگیا ہے۔ یہ طیارہ بوئنگ 777 کا اولین ماڈل تھا۔ یہ دو جیٹ انجن والا اس وقت دنیا کا سب بڑا جہاز تھا جس میں 314 سے 396 مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔ طیارے کو کیتھے پیسیفک سے معاہدے کے بعد امریکی ریاست ایری زونا کے پیما ایئر اینڈ اسپیس میوزیم منتقل کر دیا گیا ہے جہاں یہ منفرد طیارہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہے گا۔بوئنگ 777 مسافر بردار طیاروں میں سے 1994 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*