بہن کی خوشی کی خاطربہنوئی ایوش کو انڈسٹری میں لایا، سلمان خان

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو انڈسٹری میں متعارف کرانے سے بچنے کی کئی بار کوشش کی تاہم بہن کی خوشی کی خاطر انہیں انڈسٹری میں لانا پڑا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں سلمان خان سے جب اقربا پروری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اسی وجہ سے اپنے بہنوئی ایوش شرما کو متعارف کرانے سے ہچکچارہا تھا لیکن میرے ذہن میں یہ سوال بھی تھا کہ اگر میں ایوش کو نہیں متعارف کراو¿ں گا تو میری بہن سوچے گی کہ شاید مجھے اس کے شوہر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔سلومیاں کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ خاندان کے کسی فرد کو فلم انڈسٹری میں متعارف تو کراسکتے ہیں لیکن ا±س کی اداکاری اور کامیابی میں آپ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*