امریکہ چین تعلقات خراب نہیں ہونگے، جیمز میٹس

واشنگٹن(م ڈ)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک امریکا کے چین کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ نہیں آ رہا۔واضح رہے کہ بعض رپورٹوں کے مطابق رواں ماہ امریکی وزیر دفاع کا چین کا دورہ ممکنہ طور پر منسوخ ہو چکا ہے۔میٹس نےگذشتہ روز اپنے ہمراہ پیرس جانے والے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کو صرف اتنا سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس کمیونسٹ ریاست کے ساتھ اپنے تعلق کو کس طرح چلانا ہے۔اس سے قبل گذشتہ روز امریکی وزارت دفاع کے ذمّے داران نے بتایا تھا کہ میٹس نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے سبب اپنا چین کا مقررہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں بگاڑ تجارت اور کسٹم محصولات کے حوالے سے اختلافات میں اضافے کے ساتھ آیا۔امریکا کی جانب سے تائیوان کو عسکری ساز و سامان فروخت کرنے کے اعلان نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*