امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک(کامرس ڈیسک ) امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ میکسیکو اور کینیڈا کا امریکا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے نئے معاہدے پر اتفاق اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1187.98 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 4.5 ڈالر (0.4 فیصد)کمی کے ساتھ 1191.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1188.25 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کے لیے سودے 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 1191.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1186.29 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1190.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*