چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے چاہنے والے(آج) ان کی80 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور(شوبزنیوز) پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو سپرسٹار وحید مراد کے چاہنے والے آج ان کی80 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔2اکتوبر 1938کو پیدا ہونے والے اداکار ، پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر وحید مراد نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ”ساتھی “ سے کیا۔ لباس، ہئیر سٹائل اور منفرد انداز لالی ووڈ میں وحید مراد جیسی مقبولیت کسی دوسرے ہیروکے حصے میں نہیں آئی۔ دل میرا دھڑکن تیری ، ہیرا اور پتھر ، ارمان ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، دیور بھابھی ، نصیب اپنا اپنا ، وحید مراد کی بہترین فلمیں ہیں۔ انہیں ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پچیس سال پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے وحید مراد پینتالیس برس کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*