موجودہ صوبائی حکومت متوازن اور یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ،قائم مقام گورنر بلوچستان

کوئٹہ(خ ن) قائمقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت متوازن اور یکساں ترقی پریقین رکھتی ہے ۔ صوبے کے تمام اضلاع اور بالخصوص دور افتادہ علاقوںمیں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔ قائمقام گورنر نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے نظام کو پائیدار بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اجتماعی احساس ملکیت کو فروغ دیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز میجر ( ر ) نادر علی کی قیادت میں پانچ رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔قائمقام گورنر نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی قلیل اور وسیع رقبہ کی وجہ سے منتشر ہے جس کی وجہ سے عوام تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا کام خاصا مشکل ہے تاہم ہماری بھر پور خواہش اور کوشش ہے کہ ترقیاتی فنڈز بروقت عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ ہوجائیں تاکہ بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پرپہنچا نے کی راہ ہموار ہوسکے ۔ انہوں نے مری آبادی اور ہزارہ ٹا¶ن میں تعلیمی اور صحت کے اداروں کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر مزید صحت و صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور انکی کار کردگی میں بہتر ی لانے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کے عوام بھر پور طریقے سے مستفید ہوسکیں ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران ، سابق نگران وزیراعلیٰ میر علا¶ الدین مری نے بھی قائمقام گورنر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*