شام پر ایران نے میزائل داغ دئےے

تہران(م ڈ)ایران نے شامی علاقے البوکمال میں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر میزائل داغ دئےے،اہواز پریڈ حملوں میںابوکمال سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند ملوث تھے ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے شام کے مشرقی علاقے البوکمال میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔ایران کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ انقلابی گارڈز کی پریڈ پر حملوں میں ابوکمال سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند ملوث تھے۔ تہران پریڈ حملے میں 25 افراد مارے گئے تھے، جن میں متعدد انقلابی گارڈز بھی شامل تھے۔ ایرانی بیان کے مطابق مغربی ایران سے البوکمال میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر چھ میزائل داغے گئے، جب کہ ڈرونز کی مدد سے بھی انہیں نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے دعوی کیا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*