سعودی عرب کا دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

Pak Saudi Relations

اسلام آباد(این این آئی)سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د سے سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تجارت بڑھانے پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں کاروباری افراد کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کے امور زیر غور آئے اور تجارت بڑھانے کے لیے بزنس ویزہ میں سہولیات پر بھی بات کی گئی۔مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د نے سعوی عرب کو سی پیک اقتصادی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تجارتی حجم کم ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر توانائی احمد حامد الغامدی نے پاکستانی ہم منصب عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو ایل این جی پلانٹس میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی کی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*