حزب اللہ نے اپنے گڑھ کو حوثی ملیشیا کا میڈیا پلیٹ فارم بنا دیا ہے، یمن

صنعاء(این این آئی )یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاِریانی نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس نے بیروت میں اپنے گڑھ کو حوثی ملیشیا کی تشہیر کا پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں الاریانی نے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو دور رکھنے کی پالیسی پر کاربند رہے۔یمنی وزیر نے کہا کہ حزب اللہ جو کہ لبنانی حکومت کا حصّہ ہے اس نے ایران نواز حوثی ملیشیا کو تجربے اور جنگجوو¿ں کی صورت میں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا سلسلہ روکا نہیں بلکہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ”الضاحیہ“ کو یمن میں باغیوں کی میڈیا مشینری چلانے اور عرب اتحاد پر تنقید کا پلیٹ فارم بنا دیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*