اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں 7فلسطینی زخمی

phalestine

غزہ (اے این این)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں المغازی اور البریج پناہ گزین کیمپ میں فائرنگ کرکے سات فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ فلسطینی میڈیا کےمطابق رات کے وقت فلسطینی شہری حق واپسی کے حصول اور غزہ پر عائد کردہ ناکہ بندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ کی گئی، رات گئے وسطی غزہ، المغازی، البریج کیمپ، خزاعہ، مشرقی خان یونس اور شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر فلسطینیوں پر گولیوں چلائیں۔البریج کیمپ میں چار ، خزاعہ میں دو اور مشرقی جبالیا میں ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔ ایک زخمی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018 سے غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد پر فلسطینیوں نے حق واپسی احتجاج شروع کر رکھا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*