آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر ز کانفرنس ،ملکی سلامتی کے امور پر غور

Corp Commander Conference

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس کے دوران ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاءنے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلی جنس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی شرکاءکو آگاہ کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*