20 کلو آٹے کا تھیلا آج سے760 روپے میں فروخت ہوگا

لاہور(کامرس نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے نو منتخب چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بروز ( پےر ) ے 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا760 روپے میں فروخت ہوگا جبکہ حکومت فلور ملوں کو 1300 روپے فی من جاری کرنے کا فیصلہ کر لےا ہے ، حکومت پاکستان ےا حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغانستان گندم ایکسپورٹ کرنے کی بجائے آٹاجانا چاہےے، تاکہ کروڑوں روپے کے سرمائے سے لگائی گئی مقامی انڈسٹری کو چلاےا جا سکے، ےہ بات انہوں نے گزشتہ روز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں 950 فلور ملیں موجود ہیں جن میں سے 50 فیصد ملیں بند پڑی ہیں جبکہ 50 فیصد فلور ملیں چل رہی ہیں ،پنجاب کی فلور ملیں چلنی چاہیں تاکہ لوگوں کو روز گار میسر آسکے، لہذا گندم کی جگہ آٹا ایکسپورٹ ہونا چاہےے ۔ انہوں نے کہاکہ اب میں خود ہر ڈویژن کا دورہ کروں گا اور انڈسٹری کے لوگوں کے تمام تر مسائل موقع پر حل کراو¿ں گا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*