ہندوستانی سیاستدان سیاسی ضرورت کے قیدی ہیں،شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi Foreign Minister of Pakistan

نیویارک (م ڈ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان سیاسی ضرورت کے قیدی ہیں ¾ کچھ چیزیں توجہ ہٹانے کےلئے کی جاتی ہیں ¾ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی ¾ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان آئیں گے اور بھارت بھی جائینگے ¾ امریکا سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے ¾معاملے پر پیشرفت کی خواہش ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی سیاست دان سیاسی ضرورت کے قیدی بنے ہوئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ چیزیں توجہ ہٹانے کےلئے کی جاتی ہیں ¾ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو پوری قوم یکجا ہو کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان آئیں گے اور بھارت بھی جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہا ہے کہ بھارت جائیں تو بھارتی قیادت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کو کہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے عافیہ صدیقی کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، اس معاملے پر پیش رفت کی خواہش ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*