ٹیکس جمع کرنےوالے اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے ‘ ماہرین

لاہور (کامرس نیوز)حکومت کی جانب سے کڑے احتساب کا نعرہ اور کسی کو این آر او نہ دینے کا اعلان خوش آئند ہے ،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ذریعے غریب کو زندہ درگور کرنے کی بجائے ٹیکس جمع کرنے والے اداروں میں اصلاحات اور ان کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ۔سابق وزیر خزانہ ضیاءحیدر رضوی،سابق صدر پاکستان ٹیکس بار ذوالفقار خان ، ٹیکس ماہرین عامر قدیر ، نعیم خان ، مامون نثار،ملک ہارون احمد، عائشہ قاضی ، افتخار قاضی، رانا آصف ، علی حسن رانا ،میاں عبدلغفار، خواجہ ریاض حسین، اجمل خان اور اے ایس جعفری نے ” ٹیکسیشن نظام “کے حوالے منعقدہ مذاکراے میں کہا کہ حکومت 100 روز کے پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنالے تو یہ اس کی بہت بڑی جیت ہو گی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*