وارم اپ میچ،پاکستان اے پہلی اننگز میں278رنز بنا کر آﺅٹ

دبئی(سپورٹس نیوز)آسٹریلیا نے پاکستان اے کیخلاف ورام اپ میچ میں شاندار کارکردگی سے دورے کا پراعتماد آغاز کیا ہے ۔پاکستان اے ٹیم اپنی پہلی اننگز میں278رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔پاکستان اے کی جانب سے عابدعلی 85،سمیع اسلم 51،سعدعلی 36 اوروکٹ کیپربیٹسمین محمدرضوان 26 رنزبنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلوی سپنرناتھن لیوئن نے پہلی اننگز میں8 وکٹیں لیکرپاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں2وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنا لئے ہیں ۔آسٹریلیا کو پاکستان اے کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 71رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*