عامر ،آصف اور سلمان بٹ ایک بار پھر آمنے سامنے ہونگے

asif amir salman

لاہور(سپورٹس نیوز)ماضی میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ تینوں کھلاڑی محمد عامر ،محمد آصف اور سلمان بٹ ایک بار پھر کر کٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ایشیا کپ میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونیوالے فاسٹ بولر محمد عامر قائد اعظم ٹرافی میں سوئی سدرن گیس کی نمائندگی کر ینگے، ان کا پہلا سامنا سلمان بٹ کی کپتانی میں کھیلنے والی واپڈا کی مضبوط ٹیم سے ہوگا۔فاسٹ بولر محمد آصف بھی اسی کی جانب سے کھیل رہے ہیں، بائیں ہاتھ کے پیسر ایشیا کپ ختم ہونے کے بعد ابھی چند روز مزید یو اے ای میں ہی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے، 7اکتوبر کو ان کی پاکستان واپسی کا پلان ہے،انھوں نے 8تاریخ سے سوئی سدرن ٹیم کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ایشیا کپ میں عامر توقعات کے مطابق پرفارم کرنے میں ناکام رہے جس پر وہ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز کا اعتماد کھوبیٹھے ہیں، پیسر کے مطابق جب پرفارمنس اچھی نہ ہو تو ڈومیسٹک کرکٹ ہی سب سے بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں پر محنت کرکے ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کی جا سکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ کیریئر میں اونچ نیچ کھیل کا حصہ ہے اور ہر کھلاڑی پر ایسا وقت آتا ہے جب وہ پرفارم نہیں کرپاتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*