شام، دہشتگردی کے خلاف جنگ تمام ہوئی

syria

نیو یارک(م ڈ)شام کے نائب وزیراعظم ولید المعلم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کامیابی سے ہمکنار ہو گئی ہے،شامی پناہ گزینوں کے لئے شام واپسی کے دروازے کھلے ہیں وہ واپس اپنے ملک آ جائیں،جنگ کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال محض الزام ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے نائب وزیراعظم ولید المعلم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو کامیابی کے ساتھ تقریبا مکمل کرلیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 7 سال سے جاری جنگ کے بعد اب شام میں دہشت گردوں کا تقریبا خاتمہ ہو گیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*