سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا معاملہ

Phalestine

ہیگ(آئی این پی) فلسطین نے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر امریکا کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین نے امریکا کے خلاف اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے۔ فلسطینی حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے واپس تل ابیب لایا جائے۔فلسطینی حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*