سابق حکومت نے پاکستانی معیشت تباہ کردی ہے ،وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے پاکستانی معیشت تباہ کردی، سابق حکومت کی وجہ سے 2300ارب کا بجٹ خسارہ ہوا ہے، ہم ملکی خسارے کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہم نے عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی طرح شاہانہ اخراجات نہیں کریں گے۔ قوم کا پیسہ بچانا چاہتے ہیں۔ سابق حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی۔ سابق دور حکومت میں برآمدات میں کمی ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سابق حکومت کی ترجیح معیشت کی بحالی نہیں تھی۔ اکتوبر کے وسط تک غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوجائے گی۔ حکومت کی اولین ترجیح سرمایہ کاری اور صنعت کو بڑھانا ہے۔ ہم نے عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی خسارے کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ سابق حکومت کی وجہ سے 2300ارب کا بجٹ خسارہ ہوا۔ اوجی ڈی سی ایل کو بیجنے نہیں جارہے۔ گیس اور بجلی میں 600ارب روپے کا خسارہ ہے۔ 5سال کے دوران حکومت کچھ نہیں کرسکی۔ نواز شریف کی ٹیم ایک ادارے کی بھی نجکاری نہیں کرسکی۔ اسد عمر نے کہا کہ بڑے اداروں کی نجکاری کرنا بھی چاہیںنہیں کرسکتے۔ ہمیں اداروں کو انکے پا?ں پر کھڑا کرنا ہوگا۔ سیاست دان اور بیورو کریٹس اداروں کو ٹھیک نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تجربہ کار لوگوں کو لایا جائے گا۔ ہم نے تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*