دوستی کرنا آسان لیکن اسے نبھانا بہت مشکل کام ہے ،جاوید شیخ

لاہور(شوبز نیوز)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ دوسروں کے ساتھ پر خلوص رہا ہوں ، دوستی کرنا آسان لیکن اسے نبھانا بہت مشکل کام ہے ،سینئر اداکاروں کو نئے آنے والوں کی رہنمائی کرنی چاہیے ۔ ” این این آئی “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ آزمائش کا وقت آنے پر ہی دوستوں کے بارے پتہ چلتا ہے ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے مشکل وقت میں ساتھ آنے والے دوست ملے ، اس کے ساتھ کچھ تلخ تجربات بھی ہوئے لیکن یہ سب زندگی کا حصہ ہے ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میں جب گھر سے اداکاری کرنے نکلا تھا تو میں جنون کے ساتھ نکلا تھا اور میری خواہش ہوتی تھی کوئی سینئر میری رہنمائی کرے آج جو نئے آنے والے ہیں میں انہیں دیکھتا ہوں تو مجھے اپنا ماضی یاد آ جاتا ہے اور میں اسے پیش نظر رکھ کر ان کی رہنمائی کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے لئے کبھی کوئی سفارش نہیں کی بلکہ دونوں محنت کر رہے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*