دورہ جرمنی انتہائی کامیاب رہا،اردگان

انقرہ(م ڈ)ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دورہ جرمنی انتہائی کامیاب رہا، تجارتی وفود سے ملاقاتیں کیں، دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے تبادلہ خیال کیا گےا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا دورہ جرمنی انتہائی کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم وقت میں جب دونوں ممالک اختلافات کا شکار ہیں، یہ دورہ مثبت ثابت ہوا ہے۔ ایردوآن کے مطابق انہوں نے اس تین روزہ دورے کے دوران جرمن حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی کے سدباب کی خاطر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے جرمنی میں تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون بہتر بنایا جا سکے۔ ایردوآن کے جرمنی میں قیام کے دوران ان کے خلاف کئی احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کیے گئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*