خواجہ حبیب الرحمان کے سی سی آئی کے صدر ،زین چودھری سینئر نائب صدر منتخب

اسلام آ باد،لاہور(کامرس نیوز) ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان کوخانیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی )کاصدر منتخب ، زین افتخار چودھری سینئر نائب صدر اور مسعود الرحمان کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ۔ ایف پی سی سی آ ئی کے صدر غضنفر بلور کی جانب سے مبارک دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ کے سی سی آئی نومنتخب عہدیداران صنعتکاروں کے مسائل کو حل کر نے کیلئے اپنی تمام صلا حتیں بروئے کار لائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کے سی سی آئی کے نومنتخب صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ ایک طرف معیشت کا بحران منہ کھولے کھڑا ہے، مہنگائی، بیروزگاری، تعلیم، صحت اور امن عامہ جیسے مسائل حکومتی توجہ اور ٹھوس اقدامات کے متقاضی ہیں مگرحکومت بھینسیں اور گاڑیاں بیچنے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراط زر میں اضافہ اور مارکیٹ میں عدم استحکام سمیت کئی عوامل مالی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، حکومت روپے کی قدر میں کمی سے متعلق اپنا پالیسی بیان جاری کر ے تاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب نہ بڑھ سکے فی الوقت تجارتی خسارہ اہم چیلنجہے جس پر قابو پانے کیلئے درآمدات کم کرکے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور شمولیت کے بغیرمعیشت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا، حکومت باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے تنخواہ دار اور ذاتی کاروبار کرنے والے، چھوٹے، درمیانے اور بڑے ٹیکس دہندگان کی قدر کرے، نان فائلرز کو مختلف رعایات دینے کے بجائے انکم ٹیکس دہندگان کو یہ یقین دلایا جائے کہ ان کا ادا کردہ ٹیکس کل ان کے بھی کام آئے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*