ایران آبی گذر گاہوں کےلئے بڑا خطرہ قرار، شیخ خالد بن احمد بن محمد

Bahraini Foreign Minister Sheikh Khalid bin Ahmed al-Khalifa

نیویارک(م ڈ)بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے ایران کو تجارتی آبی گزرگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا،ایران حوثی ملیشیا کا معاون و مددگار ہے،ایران پورے خطے میں عدم استحکام اور بد امنی کا موجب ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ ایران دو بڑی تجارتی آبی گزرگاہوں آبنائے ہرمز اور باب المندب کی سیکیورٹی کے لیے خطرے کا موجب بن رہا ہے۔بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد آل خلیفہ ہفتے کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت یمن میں حوثی ملیشیا کی معاونت کررہا ہے اور اس طرح وہ پڑوسی ممالک کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*