اپنے پرستاروں کو بہت جلد بڑی سکرین پر بھی نظر آﺅنگی ‘ستارہ بیگ

sitara baig

لاہور( شوبز نیوز)اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ اپنے پرستاروں کو بہت جلد بڑی سکرین پر بھی نظر آﺅں گی ،سیکھنے کیلئے اسٹیج سے بہتر کوئی جگہ نہیں لیکن ہر انسان کو آگے بڑھنا چاہیے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بارے میں اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہی ہوں اور کردار کو دیکھتے ہوئے یقینی طور پر کہہ سکتی ہوں کہ میرے پرستار مجھے بہت جلد بڑی سکرین پر بھی دیکھیں گے۔ستارہ بیگ نے کہا کہ پاکستان میں فن کی قدر کرنے والے لوگوں کی کمی نہیں اور وہ اپنے فن کی وجہ سے ہی شائقین میں مقبول ہیں۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پرستاروں کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کروں۔انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اور میری توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز ہے اور اسی وجہ سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*