انڈونیشیا میں شدید زلزلے اورسونامی میں ہلاکتیں 832ہو گئیں

Earth Quake

جکارتہ(م ڈ) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید زلزلہ اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔سونامی سے سیکڑوں گھر تباہ، درجنوں ہوٹل اور عمارتیں منہدم ہو گئیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ اسی طرح لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کے تار گرنے سمیت دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 832 ہو گئی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشوں کے ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ریسکیو اداروں کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*