الیکشن دھونس اور دھمکیوں سے نہیں جیتے جاتے ،سردارا ختر جان مینگل

وڈھ (این این آئی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان نے کہا ہے کہ جولائی کے جنرل الیکشن میں خضدار کے عوام نے جس اندازمیں ہمارے اتحاد کو کامیاب بنایا تھا انشاءاللہ 14اکتوبر کے دن ایک بار پھر ہمارے اتحاد کو کامیابی حاصل ہوگی الیکشن دھوس دھمکیوں سے جیتا نہیں جاتا ہے سیاسی طور مخالفین کو شکست دوچارکرینگے عوام دھمکیوں کا جواب 14اکتوبر کے دن ووٹ کے پرچی سے دیں وڈھ کے عوام نے جس انداز میں بی این پی پر اعتماد کا اظہار کیا ہم عوام کے مشکور ہے جھلاوان کے عوام نے مشکل حالات میں بی این پی کے کاروان کوساتھ نہیں چھوڑا ہے بلکہ ثابت قدم رہے 25جولائی کوہمارے مخالف قوم پرست پارٹیاں ان لوگوں کے صفوں کا حصہ بن گئے جن سے عوام سالوں سے بیزاری کا اظہار کرتے آر ہے ہیںان کے اتحاد سے ان لوگوں کی کشتیاں بھی ڈوب گئے جو اپنے آپ پر بڑے فخر کرتے تھے اور ان کو بھی شکست سے دو چار ہونا پڑا لیکن ایک بار پھر وہی لوگ ضمنی الیکشن ایک ساتھ کھڑے ہیں لیکن اس بار بھی عوام ان کو شکست سے دو چار کردینگے ا نہوں نے کہا کہ بی این پی مجلس عمل اتحاد درینہ رشتوں کا تقاضہ تھا جھالاوان کے عوام نے اس اتحاد پر جو اعتماد کیا ہے اس پورے اترنے کو کوشش کرینگے جھالاوان کے عوام باشعور ہے کب تک ان کودھمکیوں کے زبان میں با ت کیا جائیگا مخالفین اتحاد کے خلاف جو بھی پرو پگنڈہ کررہے ہیں اس میں کئی سچاہی نہیں ہماری اتحاد جس طرح 25جولائی کے جنرل الیکشن تھا بلکہ اس ضمنی الیکشن میں بھی برقرار ہے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکناں کو چاہئیے کہ وہ اس ادتحاد کے کامیابی کے لیے د ن رات محنت کریں ان خیلات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان نے گزشتہ روزہ مینگل کوٹ میں بی این پی و متحد مجلس عمل کے پی بی 40 وڈھ خضدار تھری میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جمعیت علماءاسلام پاکستان کے نائب امیر مولانا قمرلدین ، تحصیل وڈھ کے امیر مولانا عبدالکبیر مینگل، مفتی عبدالقادر شاہوانی، حافظ حسین احمد،مولانا عبدالصبور مینگل، جسٹس (ر) عبدالقادر مینگل ،مولانا رحمت اللہ ،بی این پی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عزیز بلوچ، ارباب نواز مینگل،عبدالنبی بلوچ حیدر زمان بلوچ، سردارزادہ خلیل احمد موسیانی،ڈاکٹر قدوس بلوچ سمیت دیگر رہنماوں نے شر کت کی اجلاس میں پی بی 40وڈھ سے بی این پی کے و متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیداور میر اکبرمینگل کے لیے بھر پور عوامی رابط مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا اور مختلف تجاویز پر غور ہوااجلاس میں حلقہ کے مختلف علاقوں میں مشترکہ انتخابی مہم کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی دراثنا گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان نے دراکھالہ سونارو روستم سائیڈ سمیت وڈھ کے مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگز سے بھی خطاب کیا اور ضمنی الیکشن بی این پی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے عوام سے اپیل کی اس پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھے عوام نے اس موقع پر بی این پی کے مکمل ہمایت کا اعلان کردیا اورمحمد اکبر مینگل کے الیکشن مہم میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*