آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری

دبئی(سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق افغانستان کے راشد خان نمبر ون آل رانڈﺅر بن گئے ہیں۔بیٹنگ میں ویرات کوہلی اور باﺅلنگ میں جسپرت بھمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،بیٹنگ رینکنگ میں بابراعظم 4درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے ،امام الحق 15درجے ترقی پاکر 27ویں ،فخر زمان 19ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔کپتان سرفراز احمد بیٹنگ رینکنگ میں 51نمبر پر براجمان ہیں ۔ باﺅلنگ رینکنگ میں ابتدائی20باﺅلرز میں صرف ایک پاکستانی حسن علی شامل ہے جو6نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں127پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا راج ہے جب کہ پاکستان بدستور پانچویں نمبر پر موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلینڈ 127پوائنٹس کے ساتھ پہلے، 122پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 110پوائنٹس کے چوتھے جب کہ پاکستان 101پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔ون ڈے انٹر نیشنل رینکنگ میں بیٹنگ اور بولنگ کے شعبوں پر بھارت کا قبضہ ہے، بیٹنگ میں ویرات کوہلی اور بولنگ میں جسپرت بھمبرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔بہترین بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی 10بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جن کی رینکنگ میں 4درجے تنزلی ہوئی اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق 15 درجے بہتری کے ساتھ رینکنگ میں 27ویں نمبر پر آگئے جب کہ فخر زمان فہرست میں 19ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 20 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا چھٹا نمبر ہے، پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمبرا، افغانستان کے راشد خان دوسری پوزیشن، کلدیپ یادیو تیسری، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راﺅنڈر پوزیشن چھین لی، راشد خان 353پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔بہترین آل رانڈر کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*