کوئٹہ شہر کو ہر حالت میں صاف ستھرا کیا جائے گا،سردار صالح بھوتانی

sardar saleh muhammad bhootani

کوئٹہ (این این آئی)صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی سردار صالح محمد بھوتانی عمرے کی ادائیگی کے بعد ہفتہ کے روز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئے ہیں وہ یکم اکتوبرکو کراچی سے کوئٹہ پہنچیں گے کراچی پہنچنے کے بعد این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں متعلقہ حکام سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور کئی علاقوں میں ابھی تک صفائی کا انتظام ٹھیک نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیاہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ شہر کو ہر حالت میں صاف ستھرا کیا جائے گا اور جو بھی متعلقہ حکام ذمہ دار پائیں گے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی اور سالوں سے جو آفسران اپنی جگہ تعینات ہے ان کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی کی جائیگی بلدیات ودیہی کی ترقی کے محکمے میں تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے اور کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں کیا جائیگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*