چین بین الاقوامی قوانین پر عمل پیرا ہے، چینی وزیر خارجہ

china

بیجنگ(م ڈ)چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ چین بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر عمل پیرا ملک ہے، عالمی مالیاتی بحران میں معیشت کی ترقی میں چین کی خدمات کا تناسب 30فیصد سے زائد ہے، تجارتی کشمکش کو قواعد و ضوابط اور اتفاق رائے سے حل کیا جانا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ چین بین الاقوامی نظم و نسق کا تحفظ کرنے والا اور کثیرالطرفہ نظریے پر عمل پیرا ملک ہے۔عالمی مالیاتی بحران کے بعد عالمی معیشت کی ترقی میں چین کی خدمات کا تناسب مسلسل تیس فیصد سے زیادہ رہا ہے۔ وانگ ای نے زور دیا کہ تجارتی کشمکش کو اصول و ضوابط اور اتفاق رائے سے حل کیا جانا چاہیئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*