پاکستان کا سوئیزر لینڈ کےساتھ منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے معاہدہ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف جس طرح کیسز کھل رہے ہیں ان کی بچت مشکل ہے،منی لانڈرنگ کی روک تھام کے معاہدے سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ ہفتہ کو پاکستان نے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ معاہدے سے سوئٹزرلینڈ میں پاکستانیوں کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی، سوئٹزر لینڈ سے رقوم دیگر ممالک بھجوانے کی صلاحیت معلوم ہو سکیں گی، آصف زرداری کے خلاف جس طرح کیسز کھل رہے ہیں ان کی بچت مشکل ہے، آئندہ کچھ عرصے میں دیگر ممالک کے ساتھ تین سے چار معاہدے ہوں گے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کےلئے دیگر ممالک کے ساتھ نیٹ ورک بنا رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*