پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے،حریم فاروق

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ و پروڈیو سر حریم فاروق نے کہا کہ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے، مسائل سے دوچارلوگوں کے اداس چہروں پرمسکراہٹ آنے سے وہ چند لمحوں کیلئے اپنی پریشانی بھول کر آئندہ بھی سینماءگھروں کا رخ کرینگے۔ ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضروری فلم بینوں کو سینما گھروں میں لانا ہے، اس کیلئے سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم پروڈکشن کا معیار بہتر ہوا ہے، پروڈکشن اداکاری سے زیادہ مشکل کام ہے، اس میں آپ کو فلم کی شوٹنگ سے نمائش تک تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ جہاں کہیں بھی آپ سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو اس کا خمیازہ بھی خود کو بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*