فیس بک صارفین کے پانچ کروڑ اکاﺅنٹس پر سائبر حملہ

نیویارک (اے این این)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کے ایک فیس ‘وویو ایز’ کا استعمال کرتے ہوئے پانچ کروڑ فیس بک اکانٹس پر حملہ کیا۔اس حملے کے بعد انہیں ان تمام فیس بک اکاﺅنٹس کا کنٹرول حاصل ہوگیا۔فیس بک کے مطابق یہ حملہ گزشتہ منگل کو کیا گیا اور اس نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔اس حملے سے متاثر ہونے والے افراد کو جمعہ کو دوبارہ لاگ اِن کرنا پڑا۔فیس بک کے شعبے پراڈکٹ مینجمنٹ کے نائب صدر گائے روزن کا کہنا ہے یہ خامی ٹھیک کر دی گئی ہے۔ اور تمام متاثرہ اکاﺅنٹس کو دوبارہ سیٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر چار کروڑ مزید اکانٹس کو بھی ری سیٹ کیا گیا۔فیس بک کے دو ارب سے زیادہ ماہانہ فعال صارفین ہیں اور جمعے کو اس کے حصص میں تین فیصد کی کمی ہوئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*