غزہ ،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6فلسطینی شہید ، 500زخمی

غزہ (م ڈ) اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید جب کہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کیے جانے والے ہفتہ وار احتجاج کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائر جلائے اور قابض فوج پر پتھراو¿ کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*