عامر خان ہر فن مولا ہیں، ان کےساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے، امیتابھ بچن

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ عامر خان ہر فن مولا ہیں ان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ایک انٹرویو میں بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن نے فلم’ ٹھگز آف ہندوستان‘ میں اداکار عامر خان کےساتھ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، عامر خان صرف اداکار نہیں ہیں وہ پروڈیوسر، ہدایتکار، مصنف، میوزک ڈائریکٹر اور مارکیٹنگ میں بھی عمدہ مہارت رکھتے ہیں اور سب سے بڑی بات یہ کہ وہ بہت زبردست اداکار بھی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ مقابلہ کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ عمر ایکشن فلمیں کرنے کی نہیں ہے اور فلم میں جنگی لباس پہننے کی وجہ سے وہ ابھی تک ڈاکٹرز کے پاس معائنے کے لئے جا رہے ہیں لہٰذا یہ فلم آسان ٹاسک نہیں تھی۔ فلم ٹھگز آف ہندوستان 8نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*