حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) حکومت پاکستان نے ماہ اکتوبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ ماہ برقرار رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگاکیونکہ حکومت پاکستان نے ماہ اکتوبر کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے ۔بنی گالہ میں ہفتہ کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے اعلان کیاکہ اکتوبر کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر خزانہ اسدعمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عوام پراضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، اس لیے قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی ۔خیال رہے کہ آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی سطح پر خام تیل مہنگا ہونے کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھ ی ، اتھارٹی نے ماہ اکتوبر کے لیے حکومت سے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ماہرین کی جانب سے یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل چار روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان کیا جارہا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*