ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں ,انضمام الحق

Inzamam ul Haq

دبئی(این این آئی)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔ایک انٹرویومیں انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان پر کوئی سوالیہ نشان نہیں، سرفراز پر مکمل اعتماد ہے۔انہوںنے کہاکہ جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب ا±س کے والی وارث ہوتے ہیں اور جب ٹیم ہارتی ہے تو کوئی ٹیم اس کو سہارا نہیں دیتا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔انضمام الحق نے کہا کہ قومی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد پر اعتماد ہے البتہ لڑکوں نے ایشیا کپ میں وہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی توقع تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*