انڈونیشیا ،زلزلے اور سونامی کی تبا ہ کاریاں ،400افراد ہلاک 421سے زائد زخمی

جکارتہ(م ڈ)انڈو نیشیا میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 400افراد ہلاک اور421سے زائد زخمی ہو گئے، درجنوں عمارتیں زمین بوس، ذرائع آمدو رفت معطل اور نظام زندی درہم برہم ہو گےا، امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید نوعیت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 400افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 400ہوگئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور 421سے زائد افراد زخمی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10 فٹ لہروں نے شہر میں تباہی مچادی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے نتیجے میں سونامی کی 10 فٹ لہریں پیدا ہوئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں کئی افراد لاپتہ بھی ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*