انڈسٹری میں پا وں جمانے کےلئے میں نے سخت محنت کی ہے،کترینہ کیف

Katrina Kaif

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں پا و¿ں جمانے کےلئے میں نے سخت محنت کی ہے، کیریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، سخت دباﺅ کا شکار رہی ، ابتداءسے مقصد خود کو بالی ووڈ میں منانا تھا۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا کہ میں اپنے فلمی کریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھا، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر ایک بات پر کتاب لکھنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کریئر کے ابتدائی دنوں میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہ سخت دبا کا شکار بھی رہیں۔انہوں نے انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رﺅیوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر میں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*