امریکہ دہشتگردوں کو تعاون بند کرے ورنہ قیمت چکانا پڑےگی،ایرانی دھمکی

تہران(م ڈ)پاسداران انقلاب ایران نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ یہ دونوں ممالک تہران کی قائم کردہ حدود کا احترام کریں وگرنہ مزاحمت کے لیے تیار ہو جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب ایران کے بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہاکہ اگر آپ نے ہماری سرخ لکیر ( ریڈ لائنز) کی خلاف ورزی کی تو ہم بھی یقینی طور پر ایسا ہی کریں گے۔ آپ کو علم ہے کہ ایرانی قوم کیسا طوفان بپا کر سکتی ہے۔ امریکا اور اس کے خلیجی اتحادی یہ نہیں چاہتے کہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو۔ حسین سلامی نے انتہائی پرجوش انداز میں کہاکہ تناو¿ اور سازش تیار کرنا بند کرو۔ تم نا قابل تسخیر نہیں ہو۔ تم خود شیشے کے گھر میں رہ رہے ہو اور ایرانی قوم کا بدلہ برداشت نہیں کر سکو گے۔ ہم نے اب تک تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ حسین سلامی نے امریکہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دہشت گردوں کو تعاون فرام کرنا بند کرے ورنہ اسے بھی اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*