اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پرعوام پریشان، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(اے این این )صوبائی دارالحکومت میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے نے پہلے سے پریشان عوام کے ہوش اڑا دیئے۔ چھوٹا گوشت 50 اور بڑا گوشت 25 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔ دودھ کی 5 اور دہی کی 4 روپے فی کلو قیمت بڑھا دی گئی، دالیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ ڈی سی لاہور نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔مہنگائی کا نیا طوفان، لاہور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ڈی سی لاہور نے کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ 5 روپے اضافے کے ساتھ 75 روپے لیٹر کی بجائے 80 روپے لیٹر فروخت ہوگا جبکہ دہی 4 روپے کے اضافے سے 90 روپے کی بجائے اب 94 روپے فی کلو ملے گا۔ بڑے گوشت کی قیمت میں بھی 25 روپے اضافہ ہوگیا، گوشت اب 375 کی بجائے 400 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔مٹن بھی 50 روپے کے اضافے کیساتھ 800 روپے کی بجائے 875 روپے میں دستیاب ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کے ہاتھوں پہلے سے پریشان عوام کے ہوش اڑا دیئے۔ نئے ریٹ کے مطابق دالیں بھی مہنگی ہوگئیں، دال چنا سپیشل 10 روپے اضافے کیساتھ 94 کی بجائے اب 104 روپے فی کلو فروخت ہوگی۔ دال مسور 4 روپے اضافے کے ساتھ 76 کی بجائے 80 روپے کلو میں دستیاب ہوگی، کالا چنا بھی 5 روپے مہنگا ہوگیا۔سرخ مرچ 30 روپے اضافے کیساتھ 260 روپے کی بجائے 290 روپے فی کلو ملے گی۔ بیسن کی قیمت میں بھی 4 روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد بیسن کی قیمت 100روپے سے بڑھ کر 104 ہو گئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*