ہندوستان سے جنگ کا آپشن نہیں ،مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں ،شاہ محمود قریشی

Federal Minister For Foreign Affairs, Makhdoom Shah Mehmood Qureshi

نیو یارک(م ڈ ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں کہ امریکا ایک اہم عالمی طاقت ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا دوست رہے،بھارت سے جنگ کا آپشن نہیں مسائل صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے امن کی بات کرنے کی دعوت دینا درست تھا،طالبان کو کس نے سپورٹ کیا اور ٹریننگ بھی فراہم کی، جنہیں شدت پسند کہا جاتا تھا کیا انہیں وائٹ ہا ﺅ س نہیں بلایا گیا۔شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی جو جوہری طاقت ہیں کیسے معاملات درست کریں گے، متنازع مسائل کا فوجی حل نہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا دوست رہے لیکن امریکا خطے میں نئے دوست تلاش کررہا ہے، یہ یاد رکھنا چاہیے دوست تبدیل بھی ہوجاتے ہیں، امریکا سے سپر پاور کے ناطے خصوصی برتاﺅ کی توقع رکھتے ہیں، تسلیم کرتے ہیں کہ امریکا ایک اہم عالمی طاقت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا طالبان کو کس نے سپورٹ کیا اور ٹریننگ بھی فراہم کی، جنہیں شدت پسند کہا جاتا تھا کیا انہیں وائٹ ہا ﺅ س نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان پر بہت قرضہ چڑھ گیا ہے، قرضوں کی ادائیگی میں ہمارے کافی ذرائع استعمال ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کا آپشن نہیں مسائل صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے امن کی بات کرنے کی دعوت دینا درست تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*