کترینہ کیف امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ امور خانہ داری میں بھی ماہر نکلیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ امور خانہ داری اور سلائی کڑھائی میں بھی ماہر ہیں۔اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما نے اپنی آنے والی فلم ”سوئی دھاگا “کی انوکھے اور دلچسپ انداز میں تشہیر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کو سوئی میں دھاگا پرونے کا چیلنج دیا ہے جسے کترینہ کیف نے نہ صرف قبول کرتے ہوئے بڑی مہارت سے فوراً سوئی دھاگا ڈال کر دکھایا بلکہ ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے قمیض کی سلائی بھی کر ڈالی۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کو مہارت کے ساتھ سوئی میں دھاگا ڈالتے ہوئے اور سلائی کرتے دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*