ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کی رفتار تیز ہوگئی

کراچی(کامرس نیوز)ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کی رفتار تیز ہوگئی ،جمعہ کو اوپن مارکیٹ میںڈالر 126روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید124.25روپے اور قیمت فروخت124.35روپے مستحکم رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید40پیسے کانمایاں ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید125.40روپے سے بڑھ کر125.80روپے اور قیمت فروخت125.70روپے سے بڑھ کر126.10روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔زرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے پیش نظر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ فروخت کرکے ڈالر کی خریداری کا رجحان بھی دیکھا جارہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*