پی سی بی چیئرمین سرفراز احمد کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

دبئی (سپورٹس نیوز)چیئرمین پی سی بی احسان مانی مشکل وقت میں کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گئے اور انھوں نے وکٹ کیپر کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے اگلی سیریز میں ٹیم سے بہتر کھیل کی امیدیں باندھ لیں۔دبئی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب ٹیم جیتے تو کپتان کی بہت تعریفیں ہوتی ہیں کہ اس سے اچھا کوئی اور ہے ہی نہیں، اب ہارے ہیں تو نکالنے کی باتیں ہونے لگیں،البتہ میرا ابھی کسی قسم کی تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔نائب کپتان کی تقرری کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں 1،2روز میں ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کروں گا،ان سے ایشیا کپ میں کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، ٹیم کے ناقص کھیل کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*