پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںدو روزہ مندی کے بعد ریکوری

Pakistan Stock Exchange Karachi

کراچی(کامرس نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںدو روزہ مندی کے بعد جمعہ کو ریکوری دیکھنے میںآئی اور کے ایس ای100 انڈیکس146.79 پوائنٹس کے اضافے سے40998.59پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ 47.58فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں کو49ارب 26کروڑ56لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کے مقابلے میں34لاکھ42ہزار شیئرز کم رہا ۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میں سرمایہ کارنئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دینے لگے جس کی وجہ سے مندی چھائی رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*