میری تو فلاپ فلم بھی سو کروڑ کماتی ہے، سلمان خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے دبنگ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم لو یاتری 160 کروڑ ضرورکمائے گی، میری تو فلاپ فلمیں بھی سو کروڑ کا بزنس دیتی ہیں۔سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم لویاتری ابتدا ہی سے اپنے نام کے باعث مشکلات میں گھری ہوئی تھی،اس فلم کے حوالے سے انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے اقربا پروری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنےجیجو اور فلم کے ہیرو آیوش شرما کو فلموں میں متعارف نہ کراتا تو کوئی اور کرا دیتا کیونکہ وہ کئی سال سے بالی ووڈ میں آنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آیوش کا ایک سیاسی پس منظر ہے، وہ کسی کے ذریعے بھی فلموں میں آسکتے تھے، مگر فلم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں اقربا پروری اثر انداز نہیں ہوتی، یہ ناظرین ہیں جو آپ کو سپر اسٹار بناتے ہیں یا آپ کومسترد کرتے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*