میانمار میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کےلئے کمیشن کا قیام

united nations

نیو یارک(م ڈ)اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے گا،47ارکان میں سے 35ارکان نے کمیٹی کی تشکیل کے حق میں ووٹ ڈالے،کمیشن 2011کے بعد میانمار میں جنگی جرائم کے شواہد اکٹھے کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل نے اتفاق کر لیا ہے کہ میانمار کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی خاطر ایک ٹیم بنائی جائے گی۔ 47 رکنی اس عالمی کونسل کے 35 رکن ممالک نے اس کمیٹی کی تشکیل کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم سن دو ہزار گیارہ کے بعد سے میانمار میں روہنگیا مسلم کمیونٹی اور دیگر اقلیتی گروپوں کے خلاف ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کے شواہد اکٹھے کرے گی۔ راکھین کے حالیہ بحران کے نتیجے میں ایک سال کے دوران سات لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش مہاجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*