ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباو بڑھ گیا

کراچی(کامرس نیوز)بیرونی قرض ادائیگیوں اور تجارتی وکرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباو¿ بڑھ گیا، ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر مزید26کروڑ86لاکھ ڈالر کی کمی سے15ارب52کروڑ15لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں29کروڑ26لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی سے مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 9ارب3کروڑ62لاکھ ڈالر رہ گئے البتہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں2کروڑ40لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق19ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں26کروڑ86لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*