فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کریں گے، برطانوی اپوزیشن لیڈر کی اسرائیلی بربریت کی مذمت

لندن(آئی این پی)برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ریاست فلسطین کو تسلیم کرلیں گے، غیرقانونی آبادکاریاں،بچوں کو جیل میں بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے، نہتے فلسطینیوں پر تشدد بند کیا جائے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ریاست فلسطین کو تسلیم کرلیں گے۔برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے الیکشن میں کامیابی کے بعد ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا وعدہ کرلیا۔ جیرمی کوربن نے کہا کہ وہ وزیراعظم بن کر فلسطین کو ازاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے۔جیرمی کوربن کے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بڑے اعلان کے بعد لیبر کانفرنس میں فلسطین کے ذکر پر حاضرین نے فلسطین کے جھنڈے لہرائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*